وفاقی حکومت کیلئے گندم کی 5 لاکھ میٹرک ٹن درآمد کی راہ ہموار ہو گئی۔ ٹریڈنگ کارپوریشن نے5 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کیلئے ٹینڈر کھول دیا۔
ٹی سی پی کو گزشتہ ٹینڈرز کے مقابلے کم قیمت بولیاں موصول ہوئی ہیں۔ کم سےکم بولی 373 ڈالر فی ٹن کےحساب سے موصول ہوئی ہے۔
گندم کی درآمد کیلئےمجموعی طورپر9بولیاں موصول ہوئیں جس میں ایک بولی کو درست نہ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا۔ دوسرے نمبر پر کم سےکم بولی 384.40 ڈالرفی ٹن کےحساب سےملی۔
گزشتہ ٹینڈر میں کراچی پورٹ پر گندم کیلئے 398.92 ڈالر فی ٹن بولی ملی تھی۔ گزشتہ ٹینڈر میں گوادرپورٹ پر گندم کیلئے 409.92 ڈالر فی ٹن بولی موصول ہوئی تھی۔