دورہ انگلینڈ پاکستانی بولرز کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا، مانچسٹر میں بولنگ پھر فیل ہوگئی اور پاکستان کو اب سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔
بولرز وکٹیں لینےمیں ناکام رہے، ٹیسٹ کےبعد ٹی ٹوئنٹی میں بھی بولرز فیل ہوگئے۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں اچھے ٹوٹل کے باوجود پاکستان میچ نہ بچا سکا اور بولرز کی غلطیوں کی وجہ سے انگلینڈ نے ریکارڈ فتح حاصل کر لی۔
Angry coach misbah ul haq is very sad because england won by 5 wickets and bad lack for pakistan team pic.twitter.com/UG9HDHFiLi
— Abdullah Jamshaid (@Abdulla97776605) August 30, 2020
مانچسٹر میں بولرز کی پٹائی پر ہیڈ کوچ مصباح نے سر پکڑ لیا۔ مصباح الحق دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران کافی ناراض اور پریشان نظر آئے۔ بولرز کی پٹائی پر مصباح ڈریسنگ روم میں سرکھجاتےرہے، کبھی گیلری میں کھڑے ہوکر فیلڈرزکو اشارے کرتے دیکھےگئے، کبھی بری بولنگ پر منہ چھپالیا۔
بولرز کی کمان سنبھالنے والے وقار یونس بھی بےچین نظرآئے۔دوسرےٹی ٹوئنٹی میں حکمت عملی پربھی سوالات اٹھ گئے، چھ بولرز آزمالیے مگر نتیجہ پھر بھی منفی نکلا، افتخارکو بھی گیند تھمادی لیکن تجربہ کار حفیظ اور شعیب کو موقع نہیں دیا گیا۔
Morgan's on 🔥 #ENGvPAKpic.twitter.com/xvoztzJ8bh
— ICC (@ICC) August 30, 2020
بابر کپتانی میں نئےہیں لیکن مینجمنٹ تجربہ کارہے یہ سیریز بھی ہارگئے توپھربلی کا بکراکون بنےگا؟
واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ میں ابھی تک پاکستان نے ایک بار بھی فتح کا مزح نہیں چکھا، قومی ٹیم 3 ٹیسٹ اور 2 ٹی ٹوئنٹی میں سے کوئی بھی میچ نہیں جیت پائی ہے۔