پنجاب میں ٹریفک وارڈن نے اسنوکر کے 3 قومی کھلاڑیوں کی گاڑی بند کر دی۔
عمران قمر، اسراربٹ، محمدحسن اسنوکر کپ کھیلنےگوجرانوالا آئے تھے کہ ٹریفک وارڈن نے گاڑی روک کر بند کر دیا۔
نیشنل پلیئرعمران قمر کے مطابق جی ٹی ایس چوک میں وارڈن احسن نےگاڑی روکی اور کاغذات کی تصدیق کے بہانےکار تھانہ پیپلزکالونی لےگیا۔
عمران قمر کا کہنا ہے کہ وارڈن نے تھانے لےجاکر تصدیق کی بجائےگاڑی بندکروا دی حالانکہ گاڑی کے تمام کاغذات ٹریفک وارڈن کو دکھائے گئے تھے۔
اسنوکرپلیئرز نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس حکام واقعےکا نوٹس لیں اور ہماری گاڑی واگزار کرائی جائے۔