ترک صدر آج شام ساڑھے 4 بجے پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان آج شام ساڑھے 4 بجے پاکستان پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان مہمان کا شاندار استقبال کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترک صدر رطیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان ترک صدر کا پرتپاک استقبال کریں گے، مہمان کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈآف آنرپیش کیا جائے گا۔

ترک صدر شام کو صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے، مہمان کے اعزاز میں ایوان صدر میں عشائیہ دیا جائے گا، جمعے کے روز ترک صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

ترک صدر نماز جمعہ فیصل مسجد میں ادا کریں گے، جمعے کی نماز کی ادائیگی کے بعد پاک ترک بزنس فورم میں شریک ہوں گے، وزیراعظم اور ترک صدر کی ون آن ون ملاقات کل سہ پہر ہوگی۔

ترک صدر 14فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

عمران خان اور طیب اردوان کی ملاقات کا دورانیہ ایک گھنٹہ 15منٹ ہوگا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی، ملاقاتوں کے بعد مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوگی۔

وزیراعظم اور ترک صدر کل شام مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے، جمعے کو وزیراعظم ہاؤس میں طیب اردوان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا، ترک صدر طیب اردوان جمعے کی رات وطن واپس روانہ ہوں گے۔