آئرلینڈ میں ویمنز سپر 50 میچ کے دوران امپائر کے فیصلے نے سب کو حیران کر دیا۔
میچ کی دوسری اننگز میں بولر نے کیچ آؤٹ کی اپیل کی تو امپائر نے فوراً وائڈ بال قرار دے دی۔
فیلڈنگ ٹیم کے کھلاڑیوں نے آؤٹ کی اپیل پر دباؤ بڑھایا مگر امپائر اپنے فیصلے پر قائم رہے، چند سیکنڈ بعد جب پلیئرز مایوس ہو کر ایک دوسرے کو دیکھنے لگے تو اچانک امپائر نے فیصلہ تبدیل کر دیا۔
— AbkiBaarSoumyaSarkar (@SoumyaSarkarFan) August 23, 2020
امپائر نے وائڈ بال کے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے کیچ آؤٹ قرار دے دیا جس پر ویمن بیٹسمین حیرت زدہ رہ گئی اور غیر متوقع فیصلے پر وہ ادھر ادھر دیکھتی رہیں۔
آن فیلڈ امپائر کی جانب سے فیصلہ تبدیل کرنے کا یہ کوئی نیا کیس نہیں، اس سے قبل بگ بیش لیگ میں بھی امپائر نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا تھا۔