وائٹ ہاؤس نے حماس کو جنگ بندی کے خاتمے کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس غزہ میں توقف کی مدت میں مزید توسیع کے لیے قیدیوں کی فہرست تیار کرنے میں ناکام رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وائٹ ہاؤس اور صدر بائیڈن جنگ بندی کو دوبارہ نافذ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد آج صبح ہونے والی شدید لڑائی کے بعد اس میں توسیع کے لیے دباؤ ڈالتا رہیں گے۔
قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ ہم اسرائیل، مصر اور قطر کے ساتھ غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے کو بڑھانے کی کوششوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اس سے قبل، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ غزہ میں نئی لڑائی امریکی حکومت کی "مسلسل حمایت کے تحت” ہے۔