امریکی صدر کا طالبان سے متعلق انتہائی اہم بیان آگیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ طالبان جائزحکومت کےطور پر خود کو تسلیم کرانا چاہتے ‏ہیں۔

طالبان کی جانب سے امارات اسلامیہ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ‏طالبان ایک وجودی بحران سےگزر رہے ہیں مجھےنہیں لگتاکہ طالبان تبدیل ہوئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان جائزحکومت کےطور پر خود کو تسلیم کرانا چاہتے ہیں طالبان کو فیصلہ ‏کرناہوگا جس سے عالمی برادری انہیں تسلیم کرے۔

امریکی صدر نے کہا کہ 31اگست تک افغانستان سےمکمل انخلا کرنا چاہتے ہیں ہم نےاسامہ کو ‏مارا، افغانستان میں القاعدہ کوختم کیا ہمارےپاس دہشت گردی سےلڑنےکی صلاحیت ہے ہمیں ‏انتہائی سنگین خطرات سے نمٹنے پر توجہ دیناہوگی دنیامیں خواتین کاتحفظ معاشی،سفارتی دباؤ سے ‏حاصل کیاجاسکتا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ افغانستان سے انخلا پر افراتفری ناگزیر تھی، افغان فورسز کو تربیت دی وہ ہار گئی ‏اور افغان قیادت بھی ملک چھوڑ گئی۔