پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی میچ کے بعد اسٹیڈیم میں صفائی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے پہلے میچ کے بعد کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بابر اعظم کو گراؤنڈ میں اور دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ گراؤنڈ کی صفائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/PSL_memess/status/1625874961687617536?s=20&t=e_ISIZKzdCQy7fzBvmZA-Q
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر گراؤنڈ کی باؤنڈری کے پاس پڑی بوتلوں اور ٹشوز کو ڈسٹ بن میں ڈال رہے ہیں ساتھ ہی کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے کھلاڑی بھی اسٹیڈیم میں پرے کچرے کو دسٹ بن میں پھینک رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 8 ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دی تھی۔