فاسٹ بولر محمد سراج کی ویڈیو وائرل

بھارت کے اسٹار فاسٹ بولر محمد سراج کی قوالی سے لطف اندوز ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

محمد سراج نے جنوبی افریقا کے کامیاب دورے کے بعد اپنے آبائی شہر حیدرآباد پہنچ کر دوست کی شادی میں شرکت کی۔

تقریب میں موجود افراد نے محمد سراج کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا جب کہ فاسٹ بولر بھی شرکا میں گھل مل گئے۔

وہ قوالی کے پروگرام سے لطف اندوز ہوئے اور مہمانوں نے ان پر نوٹوں کی برسات کی۔ اس موقع پر شرکا نے محمد سراج کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

اسٹار فاسٹ بولر کو میاں بھائی کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے اور وہ جنوبی افریقا میں بھی میاں میجک دکھانے میں کامیاب رہے۔ انہیں جنوبی افریقا کے خلاف عمدہ کارکردگی پر ٹیسٹ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔