’حج گزشتہ سال سے بھی سستا کرنے کے مواقع موجود ہیں‘

عازمین حج

وفاقی وزیرمذہبی امور طلحہ محمود نے کہا ہے کہ میں اب تک ساڑھے چار ارب روپے عازمین حج کو واپس کر چکا ہوں حج گزشتہ سال سے بھی سستا کرنے کے مواقع موجود ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جیسے آبادی بڑھ رہی ہے غربت بڑھتی ہوتی جا رہی ہے ہر سال ابتری بڑھتی جارہی ہے ابتری کے باوجود بہت کچھ اچھا بھی ہے جسے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

طلحہ محمود نے کہا کہ پاکستان میں جو لوگ باہر جاتے ہیں وہ بلندیوں کو چھوجاتے ہیں پاکستان میں لوگوں کو موقع میسر نہیں اس لئے باہر جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پالیسی میکرز کو لوگوں کو پاکستان میں بہتر مواقع فراہم کرنا ہوں گے اچھے لوگوں کو آگے آنے کے مواقع دے کر ہی ملک کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے ملک کا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔