صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پکا قلعہ سے پیپلزپارٹی کا کیا واسطہ تھا یہ پی پی پی حکومت کے خلاف سازش تھی جس کا ایم کیو ایم حصہ تھی۔
میڈیا کو جاری بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ انسانی حقوق کی بات کی اور احترام کیا ہے لیکن بوریوں میں بند لاشیں کو ن دیتا تھا؟ سٹی کورٹ میں وکیلوں کوزندہ کس نے جلایا؟ ایم کیو ایم کے خلاف تو جنگی جرائم جیسے کیسز چلانے چاہیے تھے۔
ناصر شاہ نے کہا کہ ہم نے ایم کیو ایم کو آفر دی کہ اسمبلی میں بل پر بات کریں ایم کیو ایم کو تو پی ٹی آئی کے خلاف سیاست کرنی چاہیے جماعت اسلامی کو بھی ایم کیو ایم کے خلاف سیاست کرنی چاہیے اگر مصطفیٰ کمال کو اگر کراچی کے عوام مسترد کررہے ہیں تو اس میں ہمارا کیا قصور۔
ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی دشمنی میں ایم کیوایم ، پی ٹی آئی،پی ایس پی اکھٹی ہوگئی یہ جماعتیں کچھ بھی کریں کراچی کے عوام ان کو فارغ کردیں گے ایم کیو ایم اب کچھ بھی کرے عوام ان کے مکروہ چہرے دیکھ چکی ہے۔