تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے امید ظاہر کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف سائفرکیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی۔
ایبٹ آباد میں افطار ڈنر کے بعد مشتاق احمدغنی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسزمحض انتقامی کارروائیاں تھے، بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری اتنی طویل نہ ہوتی لیکن منصوبہ بندی کےتحت ٹرائل ہوئے۔
شیرافضل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسز میں وکلا کو مکمل جرح کا حق نہیں دیا گیا، مینڈیٹ چوری ریکوری کیلئے پلان مرتب کر لیا، 30 مارچ سےآغاز کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 8فروری الیکشن میں آراوز نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا، آر اوز نے عدالت میں فارم 47 کے حوالے سے جھوٹ بولا، خیبرپختونخوا کے عوام نےتاریخ رقم کرتے ہوئے تیسری مرتبہ پی ٹی آئی پر اعتماد کیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق اسپیکرمشتاق احمدغنی کی کابینہ میں شمولیت کیلئے بانی پی ٹی آئی سےبات کروں گا مشتاق غنی کو کابینہ میں شامل کراکر عوام کو حق دلواؤں گا۔