انوکھی واردات، چوروں نے گھر سے کچھ نہ ملنے پر کیا کیا؟

انوکھی واردات

بھارت میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی ہے جہاں گھر سے کچھ نہ ملنے پر چور 500 روپے چھوڑ کر چلے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں سافٹ ویئر انجینئر کے گھر چور داخل ہوئے اور کچھ نہ ملنے پر پانچ سو روپے کا نوٹس دہلیز پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ انجینئر اس وقت گھر پر نہیں تھا اور جب وہ واپس آیا تو اس نے دیکھا کہ دروازے کا تالا ٹوٹا ہوا ہے لیکن کچھ بھی غائب نہیں ہے اور گھر کی الماری بھی بند ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری اہلیہ کے ساتھ بیٹے سے ملنے کے لیے گڑ گاؤں گیا تھا جب یہ واردات رونما ہوئی۔

پڑوسی نے فون کرکے اسے اطلاع دی کہ گھر کا دروازہ کھلا ہوا ہے جب وہ گھر پہنچا تو دیکھا کہ مین گیٹ کا کا تالا ٹوٹا ہوا تھا لیکن کچھ بھی چوری نہیں ہوا۔

متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ وہ گھر میں مہنگی چیزیں نہیں رکھتے صرف الماریاں موجود ہیں جس میں کپڑوں کے علاوہ کچھ اور نہیں ہے۔

گھر کے مالک کا کہنا تھا کہ چور گھر کی دہلیز پر پانچ سو روپے کا نوٹ رکھ کر فرار ہوئے۔