سعودی سرحد کے قریب حوثیوں کے ڈرون حملے میں تیسرا بحرینی فوجی بھی جاں بحق ہو گیا۔
بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں پر حملے میں جاں بحق ہونے والے بحرینی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے۔
بحرین کی دفاعی فورس نے بتایا کہ سعودی عرب میں دو بحرینی فوجیوں کے پیر کے ڈرون حملے میں ابتدائی طور پر جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی تھی تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تیسرا فوجی بدھ کو چل بسا۔
یہ حملہ اس وقت ہوا جب فوجی یمن کے ساتھ سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر گشت کر رہے تھے۔
بحرین کی ڈیفنس فورس نے بدھ کے روز تیسرے فوجی کی موت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اپنے ایک جوان کے لیے سوگ میں ہیں جو آج سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر حوثیوں کے حملے کے بعد شدید زخمی ہونے کے نتیجے میں شہید ہو گیا تھا۔”