پیاسی گلہری نے پانی پینے کیلئے کیا کیا؟ دلفریب ویڈیو نے دل جیت لیے

گلہری

اس وقت ملک کے بیشتر شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ایسے میں جانور تو کیا انسان بھی پانی نہ ملنے پر ہلکان ہوجاتا ہے۔

اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خدا ترس انسان پیاسی گلہری کو اپنی بوتل سے پانی پلا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلہری کسی بھی ڈر اور خوف سے بےنیاز ہوکر بوتل سے منہ لگائے اپنی پیاس بجھانے میں مصروف ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین اس ویڈیو کو بہت پسند کر رہے ہیں اور کمنٹس میں اس شخص کی تعریف بھی کررہے ہیں، امید ہے یہ ویڈیو آپ کو بھی جذباتی کر دے گی۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو پر کئی لوگوں کے تبصرے بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہی انسانیت ہے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’بہت اچھی ویڈیو‘۔