بالی وڈ میں کس اداکارہ کی فلمیں سب سے زیادہ ہٹ رہیں؟

بالی وڈ میں کس اداکارہ کی فلمیں سب سے زیادہ ہٹ رہیں؟

بالی وڈ کو مرد فنکاروں کے زیرِ تسلط انڈسٹری تصور کیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود متعدد اداکارائیں یہاں نہ صرف اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں بلکہ وہ آج کروڑ دلوں پر راج بھی کر رہی ہیں۔

دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، مادھوری ڈکشٹ اور کرینہ کپور جیسی اداکارائیں آج بالی وڈ کے سب سے بڑے نام ہیں، لیکن ان کے علاوہ ایک اور ایسی اداکارہ ہیں جس نے انڈسٹری کو سب سے زیادہ ہٹ فلمیں دیں۔

وہ کوئی اور نہیں بلکہ ’بار بی ڈول‘ کے لقب سے مشہور کترینہ کیف ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں کُل 31 فلمیں کیں جن میں سے 14 ہٹ ثابت ہوئیں۔

متعلقہ: کترینہ کیف گھر پر ہر ہفتے کس میٹنگ کی صدارت کرتی ہیں؟

ان فلموں میں ایک آل ٹائم بلاک بسٹر، دو بلاک بسٹر، 5 سُپر ہٹ جبکہ 6 ہٹ ہیں۔

سال 2003 میں فلم ’بوم‘ سے ڈیبیو کرنے والی کترینہ کیف کی شروعات اچھی نہیں تھی لیکن انہوں نے سخت محنت کی۔

انہوں نے سُپر اسٹار سلمان خان اور اکشے کمار کے ساتھ ’میں نے پیار کیوں کیا‘، ’نمستے لندن‘، ’ایک تھا ٹائیگر‘، ’دھوم 3‘، ’بینگ بینگ‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور بہت سی فلموں میں کام کیا۔

کترینہ کیف کے بعد دوسرے نمبر پر کاجول، کرینہ کپور اور کرشمہ کپور ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 13 ہٹ فلمیں دیں۔ کرشمہ کپور نے 58، کرینہ کپور نے 49 جبکہ کاجول نے تقریباً 32 فلموں میں کام کیا۔

متعلقہ: کرینہ کپور کس سیاستدان کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے نام بتا دیا

تیسرے نمبر پر دپیکا پڈوکون ہیں جو 24 فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔ ان کی 11 فلمیں ہٹ ثابت ہوئیں۔ چوتھے نمبر پر پریانکا چوپڑا ہیں جنہوں نے 41 فلموں میں کام کیا اور 10 ہٹ فلمیں دیں۔ روینہ ٹنڈن کا نمبر پانچواں ہے جنہوں نے تقریباً 65 فلموں میں کام کیا اور 8 ہٹ فلمیں دیں۔

اس کے بعد عالیہ بھٹ، شردھا کپور، ودیا بالن، لارا دتہ، ایشوریا رائے اور بپاشا باسو جیسی اداکارہ ہیں جنہوں نے 7-7 ہٹ فلمیں دیں۔