’اس بار جنوبی افریقا فائنل میں ہو سکتا ہے‘

جنوبی افریقی کپتان بووما نے کہا ہے کہ یہ وہ سال ہوسکتا ہے جب ہم خود کو ورلڈ کپ فائنل میں دیکھیں گے۔

جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا بووما کو احساس ہے کہ وہ ورلڈ کپ 2023 میں کچھ خاص کرنے کے قریب ہیں لیکن انہیں پانچ بار کی چیمپئن آسٹریلیا سے سخت مقابلے کا چیلنج درپیش ہے۔

بدقسمت جنوبی افریقا نے کبھی بھی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل سے آگے ترقی نہیں کی لیکن وہ اس بار اپنے نو گروپ میچوں میں سے سات جیت کر زبردست فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔

کپتان نے کہا کہ جس طرح سے ہم نے ایک ٹیم کے طور پر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے ظاہر ہے کہ بہت سارے مثبت جذبات پیدا ہوئے ہیں اور واضح طور پر بہت زیادہ توقعات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ وہ سال ہوسکتا ہے جب ہم خود کو فائنل میں دیکھیں گے ایک ٹیم کے طور پر، اور انفرادی طور پر ہم اس سے بہتر کچھ نہیں چاہیں گے۔

اس کے لیے انہیں ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم آسٹریلیا سے بہترین مقابلہ کرنا ہوگا، جس نے اپنی مہم کا آغاز بیک ٹو بیک شکستوں کے ساتھ کیا تھا لیکن اس کے بعد مسلسل سات جیت کر حریفوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

�جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو اس طرح کے بڑے مقابلے کھیلنے کا کافی تجربہ اور اعتماد ہے اس لیے ہمیں ان کا احترام کرنا ہوگا مجھے لگتا ہے کہ ہماری کارکردگی سے آج اس مقام تک پہنچنے ہیں ہم اس پر انحصار کرتے رہیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ نتیجہ کا خیال رکھے گا۔