بھارت میں اندرون ملک پرواز کرنے والے مسافر طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ایمرجنسی نافذ کر کے ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ جس نے ممبئی سے اڑان بھری تھی اس کو دوران پرواز ہی بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول ہوئی۔ جس کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر ترواننت پورم ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرا کے جہاز کو مسافروں سے خالی کرا لیا گیا۔
میں 135 مسافر سوار تھے۔ جہاز کو صبح 8 بجے ترواننت پورم ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرا کے تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی مسافر طیارے فلائٹ نمبر AI 657 نے ممبئی سے پرواز بھری تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ جہاز کے واش روم میں ایک ٹشو پیپر پر ’’بم ان فلائٹ‘‘ لکھا دیکھ کر صبح ساڑھے سات بجے کے قریب پرواز جب ترواننت پورم ایئرپورٹ کے قریب پہنچی تو پائلٹ نے بم کے خطرے سے آگاہ کیا۔
اس اطلاع کے بعد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر کے طیارے کی صبح 8 بجے ہنگامی لینڈنگ کرائی، جہاز میں 135 مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت طیارے سے نکال کر جہاز کو تمام عملے سے بھی خالی کرا لیا گیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں دھماکا خیز مواد کی تلاش کے لیے جہاز کا معائنہ کر رہی ہیں جب کہ مسافر اپنا سامان ملنے کے منتظر ہیں۔
دوسری جانب اس حوالے سے ایئر انڈیا کے ترجمان کے اری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی الرٹ پر عملے نے مسافروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے فوری اقدام کیا اور تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے باہر نکال لیا گیا۔