لاہور: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی ریکی کرنیوالے مزید 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے بعد گرفتارافراد کی تعداد 5ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تحقیقات جاری ہے ، ڈاکٹر شاہد کی ریکی کرنیوالے مزید 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد کے قتل کی ایڈوانس رقم 16 لاکھ روپے ایک حجام نے وصول کی۔
پی ٹی آئی رہنما کے قتل کیس میں بیٹے قیوم سمیت گرفتارافرادکی تعداد 5ہوگئی ہے تاہم شوٹر اور مزید ایک سہولت کار کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہے۔
اس سے قبل پولیس نے بتایا تھا کہ ویلنشیا ٹاؤن میں رہنما پی ٹی آئی کو قتل کرنیوالوں کوٹریس کرلیا گیا ہے، واقعےمیں 3اجرتی قاتل ملوث ہیں اور جو آپس میں رشتہ دارہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان باپ ،بیٹاشہریاراوربھتیجا متعددچوری کی وارداتوں میں مطلوب ہیں، ملزمان گاڑیاں چوری کےمتعددمقدمات میں اسلام آباد، لاہور میں چالان ہوچکے ہیں۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ رہنما پی ٹی آئی پر پہلا قاتلانہ حملہ بھی ان ہی ملزمان نے کیا تھا۔