دورہ آسٹریلیا کیلیے تربیتی کیمپ میں مزید فاسٹ بولرز شامل

دورہ آسٹریلیا کے تربیتی کیمپ میں مزید تین فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف 14 دسمبر 2023 سے شروع ہونے والی آئندہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنا تربیتی کیمپ شروع کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پنڈی میں ہونے والے تربیتی کیمپ میں تین بولرز ثمین گل، علی شفیق اور محمد علی کو شامل کرلیا ہے، یہ کھلاڑی کیمپ کے اختتام تک رہیں گے۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پہلے ہی سات اضافی کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کھلاڑیوں میں ارشد اقبال، کاشف علی، محمد نواز، شاداب خان، شاہنواز دہانی، اسامہ میر اور عثمان قادر شامل ہیں۔

آسٹریلیا ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ: شان مسعود (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان (وکٹ)، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی۔

آسٹریلیا کے دورے کا شیڈول:

چار روزہ میچ: پی ایمز الیون بمقابلہ پاکستان – 6-9 دسمبر: مانوکا اوول، کینبرا
پہلا ٹیسٹ – آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان – دسمبر 14-18: پرتھ اسٹیڈیم
دوسرا ٹیسٹ – آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان – دسمبر 26-30: میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG)
تیسرا ٹیسٹ – آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان – 3-7 جنوری: سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (SCG)