کراچی: ہاکس بے کے ساحل پر پکنک مناتے ہوئے تین دوست ڈوب گئے تاہم تینوں نوجوانوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہاکس بے کے ساحل پر پکنک مناتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے، ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ عبدالرحمن گوٹھ کے قریب پیش آیا جہاں تینوں دوست نہاتے ہوئے سمندر میں ڈوب گئے۔
ڈوبنے والوں کی شناخت خضر، ارباز اور ارمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ایدھی کے غوطہ خوروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں سمندر سے نکال کر سول اسپتال کراچی منتقل کیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں نوجوانوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں : کراچی کے 3 مقامات پر نہاتے ہوئے 8 افراد ڈوب گئے
یاد رہے 14 اگست کے موقع پر کراچی کے 3 مقامات پر نہاتے ہوئے 8 افراد ڈوب گئے تھے ، جس میں سے 3 افراد کو بچا لیا گیا۔
منوڑہ پوائنٹ پر 5 افراد ڈوبے جن میں سے 3 کو بچا لیا گیا،2 کی تلاش جاری ہے جبکہ حب ڈیم میں 2 نوجوان اور حب ندی میں ایک بچہ ڈوب گیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا تھا ڈوبنے والے افراد کو ڈھونڈنے کے حوالے سے بتایا کہ ریسکیو اہلکار ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔