سلمان خان نے جوہی چاؤلہ سے شادی کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی شادی کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے لیکن دبنگ خان ان سوالات سے اجتناب کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان کا 1990 کا انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں سلمان خان نے بتایا کہ انہوں نے جوہی چاؤلہ کے والد سے اداکارہ کا ہاتھ مانگا تھا لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا۔

ویڈیو میں سلمان خان کہہ رہے ہیں کہ جوہی بہت پیاری لڑکی ہے، بہت خوبصورت، میں نے ان کے والد سے پوچھا تھا کیا آپ اپنی بیٹی کی شادی مجھ سے کریں گے، لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔

انٹرویو لینے والی میزبان نے کہا کہ انکار کیوں کیا؟ سلّو بھیا کہنے لگے پتا نہیں، شاید میں اس کیلئے موزوں نہیں تھا۔

سلمان خان نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں جوہی چاولہ کیلئے کیوں مسترد کیا گیا تھا تاہم اداکارہ نے بعد ازاں 1995 میں کاروباری شخصیت جے مہتا سے شادی کی تھی۔