سلمان خان کے مداحوں سنیما میں پٹاخے چھوڑ دیے، بھگدڑ مچ گئی، ویڈیو وائرل

ٹائیگر تھری

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے مداحوں نے سنیما میں ٹائیگر تھری دیکھتے ہوئے پٹاخے چھوڑ دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر تھری دیکھنے دوران سلمان خان کے مداحوں نے ملیگاؤں سنیما ہال میں پٹاخے چھوڑے جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔

فلم میں جیسے ہی سلمان خان کی انٹری ہوتی ہے تو تھیٹر میں موجود مداح خوشی میں پٹاخے چھوڑنے لگتے ہیں، جس کی وجہ سے تھیٹر میں بھگدڑ بھی مچ جاتی ہے۔

بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی جس کے بعد سلمان خان نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے پیغام میں سلمان خان نے تحریر کیا کہ "میں ٹائیگر تھری کے شو کے دوران تھیٹرز میں پٹاخے چھوڑے جانے کے بارے میں سن رہا ہوں۔ یہ انتہائی خطرناک ہے۔”

انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ "آپ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے بغیر فلم سے لطف اندوز ہوں۔”

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 نے دیوالی کے موقع پر ریلیز کے پہلے دن ہی 44.50 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے جس کے بعد اس فلم نے سلمان خان کی ماضی کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر آگئی ہے جس نے پہلے دن اتنا بزنس کیا ہو۔