کراچی: پولیس نے شارع فیصل پر آنے والے شیر کے مالک شمس کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا، شمس الحق کا فارم ہاؤس سپرہائی وے پر واقع ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق عائشہ باوانی کالج کے قریب شارع فیصل پر نمودار ہونے والے شیر کے مالک شمس الحق کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا ہے، گارڈن کے علاقے رہنے والے شخص کا فارم ہاؤس سپرہائی وے پر واقع ہے۔
پولیس نے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف سندھ ہی شمس الحق کے خلاف ایف آئی آر درج کرائے گا، والڈ لائف کی ٹیم شیر کو چڑیا گھرمنتقل کرے گی۔
مالک شمس الحق کا پولیس کو دیے جانے والے بیان میں کہنا تھا کہ شیر کو ڈاکٹر کے پاس لے جا رہا تھا، 2، 3 روز سے شیر کچھ کھا نہیں رہا تھا۔
شمس الحق کا کہنا تھا کہ کچھوے کو موشن ہورہے تھے اسے بھی ڈاکٹر کو دکھانا تھا، خود ہی شیر کی دیکھ بھال کرتا ہوں، زیادہ لوگ ہونے کی وجہ سے شیر گھبرایا اور قابو نہیں کرسکا۔
سربراہ وائلڈ لائف سندھ جاوید مہر نے اس حوالے کہا کہ شیر کو ضبط کریں گے اور مالک کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے، لوگ شیر جیسے جانوروں کو چوری چھپے گھروں میں پالتے ہیں، ایسے واقعات کبھی کبھی پیش آتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کیا لوگوں کو توقع تھی کہ شیر کراچی کی سڑک پر آجائے گا، جس کا شیر ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔