ممبئی: معروف بالی وڈ اسٹار جیکی شروف کے صاحبزادے و نوجوان اداکار ٹائیگر شروف کا فلمی کیریئر اس وقت انتہائی خطرناک دور سے گزر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر شروف بالی وڈ کو کامیاب فلمیں دینے کی کئی ناکام کوششیں کر چکے ہیں۔ انہوں نے ’ہیروپنتی 2‘، ’گنپتھ‘ اور ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن یہ فلمیں باکس آفس پر کارکردگی نہ دکھا سکیں۔
اس وقت ٹائیگر شروف کسی فلمساز کے پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں اور ان کا کیریئر انتہائی خطرناک مرحلے سے گزر رہا ہے۔
جیو اسٹوڈیو کی پیشکش ’ریمبو‘ فلم کی شوٹنگ اس موسم گرما مین شروع ہونی تھی لیکن بجٹ سے متعلق متعدد مسائل نے جنم لیا جس کے بعد اس پر کام روک دیا گیا۔
دراصل جیو اسٹوڈیو ٹائیگر شروف کے ساتھ مہنگی فلم بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا کیونکہ اداکار اپنے کیریئر میں 11 فلمیں دیں جن میں سے 6 فلاپ ثابت ہوئیں۔
یکے بعد دیگے تین فلمیں فلاپ ہونے کے بعد پروڈیوسرز ٹائیگر شروف سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنا معاوضہ کم کریں۔
ایک نامور پروڈیوسر نے حال ہی میں اداکار کو معاوضہ 70 فیصد کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے قبل بالی وڈ اداکار ایک فلم کے 30 کروڑ چارج کرتے تھے لیکن اب انہیں کوئی 9 کروڑ روپے میں بھی پروجیکٹ میں نہیں لینا چاہتا۔