چین کی ویڈیو اسٹریمنگ ایپ نے اصول و ضوابط سے متعلق نئے کمیونیٹی پرنسپلز متعارف کرادیئے۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک نے کمیونٹی پرنسپلز کے تحت نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں جو کہ انسانی حقوق کی پاسداری سے پیوستہ اور انٹرنیشنل لیگل فریم ورک کے ساتھ منسلک ہیں۔
نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز میں اس بات کا برملا اظہار کیا گیا ہے کہ کمیونٹی پرنسپلز میں تمام صارفین کو ان کے فیصلوں کے مطابق سمجھنے میں مدد کریں گے۔
کمیونٹی پرنسپلز کانٹنٹ پر نظر رکھنے کے لیے ٹک ٹاک کے فیصلوں میں معاونت کریں گے اور
جامع اپ ڈیٹس سے ٹک ٹاک کو آگاہ کرے گا۔
ترجمان ٹک ٹاک کے مطابق ان اپ ڈیٹس کے لیے بین الاقوامی ایسوسی ایشن برائے خود کشی کی روک تھام سمیت دنیا بھر کی 100 سے زیادہ تنظیموں سے مشورہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے اور انسانی تحفظ یقینی بنانے کے لیے ٹک ٹاک نے پہلے ہی نیا پنالٹی سسٹم متعارف کرارکھا ہے جس کے تحت، پلیٹ فارم کی کسی بھی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کا اکاؤنٹ بند کر دیا جاتا ہے۔
یہی نہیں پلیٹ فارم ایسی بندشوں کا حساب رکھے گا اور کوئی شخص اگر خلاف ورزی کرنے والا کنٹنٹ پوسٹ کرتا رہتا ہے تو ایسی صورت میں اُس پر مستقل پابند عائد کر دی جاتی ہے۔
مستقبل بندش کا سبب بنے والی خلاف ورزیوں کی تعداد کا انحصار خلاف ورزی کی سنگینی اور کل خلاف ورزیوں کی تعداد پر منحصر کرتا ہے۔