ٹک ٹاکر ڈولی 16 ملین روپے کی ٹیکس نادہندہ نکلیں

ٹک ٹاکر ڈولی 16 ملین روپے کی ٹیکس نادہندہ نکلیں

لاہور: پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار نوشین سید عرف ڈولی 16 ملین روپے کی ٹیکس نادہندہ نکلی ہیں۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بیوٹی سیلون کا ٹیکس ادا نہ کرنے پر ٹک ٹاک اسٹار کا اکاؤنٹ منجمد کر دیا اور 4.4 ملین روپے کی رقم وصول کر لی۔

دیگر رقم کی وصولی کیلیے نوشین سید کی پراپرٹی ضبط یا دیگر اکاؤنٹ کو منجمد کیا جائے گا۔ ٹیکس ادائیگی کے نوٹسز کے باوجود جواب نہ دینے پر اکاؤنٹ منجمد کیا گیا۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار ڈولی مارگلہ ہلز پر درختوں میں لگی آگ کے سامنے کھڑی ہو کر فوٹو شوٹ کروانے کے معاملے پر خبروں میں آئی تھیں۔ ان کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ ماحولیات کی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوشین سید کی ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت نے استفسار کیا تھا کہ کیا کوئی شواہد موجود ہے کہ آگ ڈولی نے لگائی؟ آگ لگانے سے درختوں کا کتنی مالیت کا نقصان ہوا؟ جس پر پولیس نے کہا تخمینہ لگانا ہے کہ کتنا نقصان ہوا۔