جنوبی افریقا نے عالمی ریکارڈ بنا دیا

جنوبی افریقا نے ورلڈکپ کے کسی بھی ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

جارحانہ حکمت عملی اپنا کر بڑا اسکور کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم میں شامل بلے بازوں نے چھکے لگانے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رواں ورلڈکپ میں اب تک کھیلے گئے اپنے 7 میچوں میں جنوبی افریقا نے 82 چھکے لگائے ہیں اور ابھی اس کے دو راؤنڈ میچ باقی ہیں۔

https://urdu.arynews.tv/world-cup-2023-newzealand-vs-south-africa/

اس سے قبل 2019 کی فاتح انگلینڈ نے سب سے زیادہ 76 چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ 2015 کے ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے 68 بلند و بالا چھکے لگائے تھے۔

سال 2007 میں آسٹریلیا نے 67 اور 2003 کے ورلڈکپ میں 61 چھکے لگائے تھے۔