آبدوز سانحہ : فیس بک پر10سال پرانی پوسٹ نے سب کو حیران کردیا

آبدوز

فیس بک پر سال 2013میں کی جانے والی ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جو ٹائٹن آبدوز کے زیر آب لاپتہ سانحے سے  ملتے جلتے خوفناک خواب سے ملتی جلتی ہے۔

ٹائٹن آبدوز کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے بہت سی باتیں خبروں میں نمایاں ہیں، مشہور کارٹون سیریز ’دی سمپسنز‘ کی ایک پیشگوئی کی حقیقت سامنے آنے کے بعد کچھ اسی طرح کا ایک اور معاملہ 10 سال پہلے ایک فیس پوسٹ پوسٹ پر بھی سامنے آیا تھا جس کو سوشل میڈیا صارفین آبدوز سانحے سے مماثل قرار دے رہے ہیں۔

ٹائٹینک

ایک آئرش موسیقار اور ڈی جے ڈیبورا گریٹن کی ایک پرانی فیس بک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جو تقریباً ایک دہائی قبل شیئر کی گئی تھی، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس پوسٹ میں لکھے گئے الفاظ کافی حد تک ٹائٹن آبدوز سانحے سے مماثلت رکھتے ہیں۔

آبدوز ٹو

مذکورہ پوسٹ یکم نومبر2013 کو کی گئی تھی جس میں ڈیبورا نے ایک خواب کے بارے میں بتایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک ارب پتی شخص ماضی میں ڈوب جانے والے ٹائٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے آبدوز کا سفر کرتا ہے۔

پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آبدوز نے پانی کی تہہ میں کچھ ہی فاصلہ طے کیا اور وہ اپنے پہلے سفر کے شروع ہوتے ہی تباہ ہوگئی اس نے مشورہ دیا تھا کہ اس موضوع پر ایک اچھی فلم بنائی جاسکتی ہے۔ اس پوسٹ نے اس کے خواب کے پورا ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کردیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹائٹن آبدوز کے لاپتہ ہونے کی خبر 18 جون کو سامنے آئی تاہم تقریباً چار دن کی مسلسل تلاش کے بعد امریکی کوسٹ گارڈ کو ٹائٹینک کے ملبے کے قریب کچھ ملبہ ملا جس سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ آبدوز میں سوار پانچوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس واقعے میں اس خواب سے متعلق کئی مماثلتیں موجود ہیں جو ڈیبورا نے 10 سال پہلے دیکھا تھا، ایک صارف نے لکھا کہ یہ ’ٹائٹینک ٹو ہے‘ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اس کا سیکوئل بھی ہوگا۔

Titan

واضح رہے کہ بحراوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کیلئے جانے والے سیاحوں کی لاپتا آبدوز ٹائٹین کا ملبہ ملنے کے بعد آبدوز کی مالک کمپنی اوشین گیٹ نے اس میں سوار2 پاکستانیوں سمیت پانچوں افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

امریکی بحریہ کے ایک سینئر اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ بحر اوقیانوس میں گم ہوجانے والی آبدوز ٹائٹین لاپتا ہونے کے فوراً بعد ہی تباہ ہوگئی تھی۔