برازیلی کوچ ٹائٹ نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

دوحہ: برازیل کے کوچ ٹائٹ نے کہا ہے کہ قطر فیفا ورکپ میں کواٹر فائنل میں شکست کے بعد عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔

جولائی 2016 میں ٹائٹ برازیل ٹیم کے کوچ بنے، انہوں نے 2 سال پہلے ہی اپنی رٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

لیکن گزشتہ روز میچ میں شکست کے بعد جب ان سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کریں گے اور اس میچ کے بعد وہ کوچ کے عہدے سے دستبردار ہورہے ہیں۔

صحافی نے ٹائٹ سے سوال کیا کہ آپ ٹیم کو  وراثت میں کیا دے کر جارہے ہیں، جس پر کوچ کا کہنا تھا کہ اس کا جواب وقت دےگا۔

فیفا ولڈ کپ: اپ سیٹ شکست پر نیمار جونئیر اسٹیڈیم میں آبدیدہ ہوگئے

واضح رہے کوچ ٹائٹ کی قیادت میں برازیل کی ٹیم نے 2019 میں کوپا امریکہ کپ ٹائٹل جیتا اور 2 سال بعد رنز اپ رہے، ان کی قیادت میں برازیل میں 81 میچ کھیلے جس میں 60 میں کامیابی حاصل کی۔

تاہم، 2018 اور 2022 ورلڈ کپ دونوں میں ٹیم برازیل کوارٹر فائنل مرحلے میں بالترتیب بیلجیم اور کروشیا سے ہار کر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔