پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت

کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 1 ہزار  روپے مہنگا ہوا جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

اعداد وشمار کے مطابق اس کے علاوہ24 قیراط 10گرام سونےکا بھاؤ 857 روپے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 22 قیراط10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 73 ہزار 368 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2064 ڈالر فی اونس ہوگئی۔