پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت

کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کے روز  ایک تولہ سونا 1 ہزار 300 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

اعداد وشمار کے مطابق اس کے علاوہ 10گرام سونےکا بھاؤ 1114 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 698 روپے لا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 7 ڈالر کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت 1975 فی اونس ہوگئی۔