لاہور: نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس کوالٹی فاسٹ بولرز ہیں جن کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا، میچ سے قبل کیوی کپتان ٹام لیتھم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی ہے جس سے پاکستان کے خلاف سیریز میں اعتماد ملے گا۔
ٹام لیتھم نے کہا کہ سیریز سے پہلے پاکستان آکر پریکٹس کے لیے کم وقت ملا مگر ہم اچھا پرفارم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں اچھی پچز تھیں امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
Tom Latham's press conference at Gaddafi Stadium on the eve of the #PAKvNZ T20I series opener #CricketMubarak https://t.co/PEz1lkj8if
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 13, 2023
کیوی کپتان نے کہا کہ دو ماہ قبل پاکستان میں ون ڈے سیریز جیت کر گئے تھے ٹی 20 سیریز میں بھی اس کا فائدہ ہوگا۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ’نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز آنے والے ایونٹس کے لیے بہت اہم ہے، کوشش کریں گے کہ ان میچز میں تینوں شعبوں میں بہتر پرفارم کریں۔
بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہے کہ میچز میں سو فیصد کارکردگی دکھاؤں، ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ کیویز کو سیریز میں شکست دے سکیں۔