ڈیبیو پر بھارتی بیٹرز کی اینٹ سے اینٹ بجانے والے ٹام نے آخر ایسا کیوں کیا؟

انگلش اسپنر ٹام ہارٹلے نے دوسری اننگز میں بھارتی بیٹرز کی اینٹ سے اینٹ بجادی، ان کے ایسا کرنے کی وجہ شائقین ’ٹرولنگ‘ کو قرار دے رے ہیں۔

ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں ٹام ہارٹلے کی بہترین بولنگ پرفارمنس کے بعد شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے لیفٹ آرم آرتھوڈوکس اسپنر نے انٹرنیٹ پر ہونے والی ٹرولنگ کو سنجیدہ لیتے ہوئے بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا۔

پہلی اننگز میں ان کی بولنگ پر کافی تنقید کی گئی تھی جہاں انھوں نے 131 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی تھی۔

تاہم دوسری اننگز میں کہانی پلٹ گئی اور انگلش اسپنر نے میزبان بیٹرز کی ایک نہ چلنے دی، ٹام نے محض 62 رنز کے عوض 7 بھارتی سورماؤں کو چلتا کیا اور اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔

بھارت میں ڈیبیو کرنے والے 25 سالہ پلیئرز کی پرفارمنس کے بعد ان کی تعریف سے سوشل میڈیا بھر گیا، صارفین نے کہا انھوں نے پہلی اننگز میں خود پر ہونے والی تنقید کو کافی سنجیدہ لے لیا۔

ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ انگلش بولر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، یہ کارکردگی مستقبل میں انھیں بہت اعتماد دے گی۔

’ایکس‘ ہر ایک شخص نے لکھا کہ بھارت میں ڈیبیو کرتے ہوئے ایسی 62 رنز دے کر 7 وکٹیں لینا، ایسی پرفارمنس پر ٹام کو سلام ہے۔

https://twitter.com/iBrowsie/status/1751589226490024307?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1751589226490024307%7Ctwgr%5E27bf31d6d748dc3d85bd5a1e2decf1312a65b036%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.sportskeeda.com%2Fcricket%2Fnews-he-took-trolling-seriously-fans-erupt-tom-hartley-takes-7-wicket-haul-day-4-ind-vs-eng-1st-test

ایک اور صارف نے لکھا کہ انگلینڈ کی جانب سے شاندار کم بیک جبکہ ٹام ہارٹلے نے بھی بہترین انداز میں واپسی کی۔