تیسراٹی ٹوئنٹی: پاکستان اور بنگلادیش کی ویمن ٹیمیں کل مدِمقابل ہوں گی

لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ (کل) 30اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق تیسرے ٹی 20 کے لیے پاکستان اور بنگلادیش خواتین ٹیمیں کل صبح 10بجے مدمقابل ہوں گے، پاکستان ٹیم سیریز اپنے نام کرچکی ہے۔

شیڈول کے مطابق 2نومبر کو پہلا ایک روزہ جبکہ 4نومبر کو دوسرا ایک روزہ میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور کھیلا جائے گا، یاد رہے کہ تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں پاکستانی ٹیم کو 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

پاکستان ویمن ٹیم نے 3میچوں کی سیریز میں0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، پاکستان نے بنگلادیش ویمن ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 15 رنز شکست دی۔

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 167 رنز بنائے، جبکہ بنگلادیش کی ٹیم 167 رنز کے جواب میں 7وکٹوں پر 152 رنز بناسکی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو چودہ رنز سے شکست دی تھی، کپتان بسمعہ معروف میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں تھیں۔

دوسراٹی 20: پاکستان ویمن ٹیم کے ہاتھوں بنگلادیش کو شکست

واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل دونوں ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل پریکٹس بھی کی تھی، قومی ٹیم نے فٹنس کے ساتھ ساتھ نیٹ پریکٹس میں صلاحیتوں کو نکھارا جبکہ کھلاڑیوں نے ٹریننگ کے دوران اللہ ہو کے نعرے بھی لگائے تھے۔