ٹاپ کرکٹرزاورآئی سی سی کے سربراہ کی کراچی کنگزخریدنے پر اے آروائی ڈیجیٹل کے سربراہ سلمان اقبال کو مبارک باد

اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ اورسی ای او سلمان اقبال کو پاکستان سپرلیگ کی فیورٹ کراچی ٹیم خریدنے پرمبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سرحدپارسے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے بعدعرفان پٹھان نے بھی اے آروائی کے سربراہ کو کراچی کنگز خریدنے پرمبارک باد دی ہے۔

بھارتی کرکٹرعرفان پٹھان کا پیغام

آئی سی سی کے صدرظہیرعباس کہتے ہیں کہ کراچی ٹیم کے مالک سلمان اقبال کوکرکٹ کی بے پناہ معلومات ہیں معلومات ہیں، امید ہے ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھے نتائج دے گی۔  

آئی سی سی کے صدر کا پیغام

 

شاہد آفریدی کا پیغام

پاکستان سپرلیگ کاپہلاایڈیشن آئندہ سال چار فروری سےتئیس فروری تک دبئی اورشارجہ کے میدانوں میں سجے گا۔

پاکستان سپرلیگ کراچی کی ٹیم پہلا میچ پانچ فروری کو لاہور کیخلاف کھیلے گی۔