توشہ خانہ کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

تین سالہ کمسن بچی سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سگے باپ کی ضمانت منظور

اسلام آباد : توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، 2 رکنی بینچ 22 اگست کو سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی، اسلام آباد ہائی کورٹ کا2رکنی بینچ 22 اگست کو سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس عامر فاروق ،جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر رکھا ہے اور سزا کے خلاف اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل ٹرائل کورٹ کے 5 اگست کے فیصلے کے خلاف ہے، ان کے خلاف الیکشن کمیشن کی شکایت پر ٹرائل چلایا گیا، ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید، 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، عدالت نے حکم دیا کہ فریقین کو نوٹس جاری کیے جائیں، کیس کا ریکارڈ بھی منگوایا جائے۔

واضح رہے توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بے ایمانی اور بد عنوانی کا مرتکب قرار دیا، اور انھیں تین سال کی قید اور لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جب کہ پانچ سال کے لیے نا اہل بھی قرار دیا تھا۔