توشہ خانہ کیس، عمران خان 11 اپریل کو عدالت طلب

الیکشن کمیشن کی درخواست پر توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس میں عدالت نے عمران خان کو 11 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق توشہ خانہ کیس جلد سماعت کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست پر عدالت نے عمران خان کو طلبی کے سمن جاری کر دیے ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے پی ٹی آئی چیئرمی کو 11 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔

عدالت کی جانب سے عمران خان کو 11 اپریل کی صبح 8:30 بجے پیش ہونے کیلیے سمن جاری کیا گیا۔ سمن میں کہا گیا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

عدالت نے تفتیشی افسر کو بھی مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے اور نوٹس کی تعمیل نہ کرانے کی صورت متعلقہ عملے کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔