توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی، اہلیہ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی، اہلیہ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

راولپنڈی: توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر کر دی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ دورانِ سماعت ملزمان کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول تقسیم نہ ہو سکیں۔

دورانِ سماعت 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 6 شریک ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ شریک ملزمان سے متعلق تفتیشی آفیسر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا۔

متعلقہ: بانی PTI کی توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست رد، نااہلی برقرار

اس موقع پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کی۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں ریفرنس کی نقول کی فراہمی کو 7 روز مکمل ہو چکے۔ اس پر ملزمان کے وکیل لطیف کھوسہ نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی ضمانت کی درخواستوں کو پہلے سنا جائے۔

عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے اور درخواست ضمانت پر سماعت کیلیے 8 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی۔