سیاحت کا فروغ؛ نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری

وزیراعظم کے سیاحت کو فروغ دینے کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ‏سیاحت کے لیے بڑا اقدام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے نجی ایئرلائن کو سیاحت کیلئے5سال کیلئےٹی پی آرایل ‏لائسنس جاری کر دیا ہے۔

ڈی جی سی اےاے نے لائسنس ایئرلائن کی انتظامیہ کے حوالے کیا، نجی ایئرلائن2طیاروں سے ‏آپریشن شروع کر کے فلیٹ مزیدبہتر کرے گا۔

ترجمان سی اےاے کا کہنا ہے کہ تربت، گوادر اور اسکردو کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی یہ ‏پروازیں کراچی،اسلام آباداورلاہور سےچلائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد فیصل آباد سے اسکردو ‏کیلئے پروازیں شروع کر ‏دی ہیں۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے اسلام آباد، کراچی، لاہور،سیالکوٹ سے اسکردو کیلئے ‏پروازیں چلارہی ‏ہے اور ڈیمانڈ کے مطابق پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

چند روز قبل پی آئی اے نے سیاحت کےفروغ کیلئے تاریخ میں پہلی باراسکردو اور گلگت ائیرپورٹ ‏‏پر 8، 8 پروازیں آپریٹ کیں۔