سعودی منچلوں کی فلک بوس کرین سے ریاض کی سیر، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Saudi Arabia

ریاض : سعودی عرب میں مہم جو صف نوجوانوں کا ایک گروپ یاد گاری تصاویر لینے اور سیلفیاں بنانے دارالحکومت الریاض میں نصب کی گئی سب سے بلند کرین کی چوٹی پر جا پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت میں نصب کی گئی بلند ترین کرین پر مہم جو نوجوان کے چڑھنے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر شہریوں نے اس پر ملا جلا رد عمل ظاہر کیا ہے بعض نے اسے ایک بےکار اور بے مقصد کوشش قرار دیا۔

ناقدین کا کہنا تھا کہ کسی قسم کے حفاظتی انتظامات کےبغیر نوجوانوں کا کرین پرچڑھنا خود کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، بعض نے اسے محض نظروں کا دھوکہ قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی فوٹیج میں نوجوانوں کے ایک گروپ کو کرین کے بلند ترین مقام پر دیکھا جاسکتا ہے جہاں سے وہ دارالحکومت الریاض کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔