رواں مالی سال کے پہلے ماہ تجارتی خسارہ 16.44 فیصد بڑھ گیا۔
ادارہ شماریات نے ماہانہ تجارتی اعداد و شمارج اری کر دئیے جس کے مطابق جولائی 2025 میں تجارتی خسارہ 2 ارب 75 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا۔
جولائی 2024 میں تجارتی خسارہ ایک ارب 90 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2025 میں درآمدات کا حجم 5 ارب 44 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا اور اس عرصے میں برآمدات کا مجموعی حجم 2 ارب 69 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا۔
ایک ماہ میں تجارتی خسارہ 02.16 فیصد بڑھ گیا۔
جون کی نسبت جولائی میں تجارتی خسارہ، درآمدات اور برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ایک ماہ میں برآمدات 88.8 فیصداور درآمدات 37.12 فیصد بڑھیں.