بدھ کی چھٹی : تاجروں نے بڑا مطالبہ کردیا

بدھ چھٹی تاجر

لاہور : تاجروں نے اسموگ کے نام پر بدھ کی چھٹی کا فیصلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا لاکھوں مزدوروں اور ملازمین کی روزی روٹی کو بند نہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے کہا تاجروں کی معاشی صورتحال ایسی ہے کہ اتوار کی چھٹی بھی بہت بھاری پڑتی ہے۔ بدھ کو دکانیں بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاچند روز قبل کمشنرلاہورمحمد علی رندھاوا نے خود ساختہ فیصلے سنانے کی کوشش کی، وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سےاپیل ہےکہ وہ بدھ کے روزچھٹی کے فیصلے کو مسترد کریں۔

مجاہد مقصود بٹ کا کہنا تھا کہ تاجروں کی معاشی صورتحال ایسی ہے کہ اتوار کی چھٹی بھی بہت بھاری پڑتی ہے، بدھ کو دکانیں بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ لاہورسموگ کا باعث بننے والی فیکٹریاں بند کی جائیں۔اوردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کیاجائے، لاہور کی تمام مارکیٹوں کے تاجروں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ بدھ کے روزچھٹی نہیں چاہتے۔

تاجروں نے وزیراعلی پنجاب سےاپیل کی کہ وہ لاکھوں مزدوروں اور ملازمین کی روزی روٹی کو بند نہ کیا جائے، کمشنرلاہور کے اجلاس میں دھمکی دی گئی کہ مارکیٹیں بند کروائیں گئے ہم اپیل کررہے ہیں کہ مارکیٹیں بند نہیں کریں گے۔