کراچی میں ٹریفک حادثات میں شہریوں کی اموات میں اضافہ ہو گیا۔رواں سال 598 افراد ٹریفک حادثات میں زندگی کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال 6ہزار 428 افراد ٹریفک حادثات میں زخمی ہوئے۔
ٹریفک حادثات میں زیادہ تر اموات موٹرسائیکل سواروں کی ہوئی جب کہ تیز رفتار ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کی وجہ سے بھی کئی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
24 گھنٹوں کے دوران تیز رفتار ڈمپر اور ٹریلرز کے 3 مختلف حادثات ہوئے۔ شیرشاہ پُل پر ٹریلر کا کنٹینر موٹر سائیکل پر گرا جس سے شہری دم توڑ گیا۔
میمن گوٹ میں بھی ٹرک کی ٹکر سے2بچے زخمی ہوئے جب کہ سائٹ سپر ہائی وے پر بھی تیز رفتار ٹریلر نے متعدد گاڑیوں کو ٹکرمار دی۔