مسافر ٹرینوں میں خوفناک تصادم، متعدد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں دو مسافر ٹرینوں میں خوفناک تصادم کے باعث میں 3 افراد ہلاک جبکہ 28 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آج صبح تقریباً ساڑھے 6 بجے دونوں ٹرینوں میں تصادم ہوا جس کے باعث ٹرینوں کی بوگیاں اُلٹ گئیں۔

حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ ٹرین بانڈونگ رایا مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی، جس میں 191 مسافر سفر کررہے تھے، جبکہ ترنگا ایکسپریس ٹرین میں 287 مسافر سوار تھے جو مشرقی جاوا کے شہر سورابایا سے سفر کر رہے تھے۔

دونوں ٹرینوں میں موجود سوار تقریباً 500 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی ریاست آئیووا کے ہائی اسکول میں طالب علم نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک طالب علم جان سے گیا جبکہ اسکول ایڈمنسٹریٹر سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فائرنگ میں ملوث نوجوان کی عمر 17 سال ہے، ملزم نے فائرنگ کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

حماس کا خوف: اسرائیلی خاتون صحافی پسٹل لگا کر اسٹوڈیو پہنچ گئی

پولیس ذرائع کا کہنا ہے فائرنگ کی وجہ کے حوالے سے جاننے کی کوشش کررہے ہیں، مذکورہ اسکول میں 8 میں ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں۔