ٹرینوں کی آمد و رفت تاخیر کا شکار

ریلوے

ملک کے بالائی علاقوں میں دُھند اور خراب موسم کی وجہ سے آج کراچی سے کچھ گاڑیاں تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

پاکستان بزنس ایکسپریس شام 04:00 کے بجائے، دو گھنٹے 30 منٹس کی تاخیر سے 06:30 پر لاہور کے لیے روانہ ہو گی۔

سکھر ایکسپریس رات کو 11:00 بجے چلنے کے بجائے ، 30 منٹس کی تاخیر سے 11:30 پر جیکب آباد روانہ ہو گی۔

اس سے قبل پاکستان ایکسپریس دوپہر 01:30 کے بجائے، 1 گھنٹہ 40 منٹس کی تاخیر سے  03:10 پر راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بقایا تمام گاڑیاں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگئی۔ پاکستان ریلوے تکلیف کے لیے معذرت خوا ہے۔