کراچی سے حیدر آباد ناکارہ طیارے کی منتقلی، موٹروے پولیس کا مؤقف سامنے آگیا

کراچی سے حیدر آباد ناکارہ طیارے کی منتقلی، موٹروے پولیس کا مؤقف سامنے آگیا

کراچی سے حیدر آباد ناکارہ مسافر بردار طیارے کی منتقلی کے معاملے پر موٹروے پولیس کا مؤقف سامنے آگیا۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ طیارے یا کسی بھی ایسے وزنی سامان کو منتقل کرنے کیلیے این ایچ او اور موٹروے پولیس سے اجازت لازمی ہے، طیارے کی لمبائی 120 فٹ چوڑائی 14 فٹ ہے۔

موٹروے پولیس نے بتایا کہ طیارے کی منقتلی کیلیے این ایچ اے سے اجازت لے لی گئی ہے، طیارے کی منتقلی کیلیے موٹروے پولیس سے این او سی نہیں دی گئی تھی، جہاز رات کو سول ایوی ایشن کراچی کی جگہ سے موٹروے لایا گیا تھا۔

’موٹروے سے بھی اجازت یا این او سی لازمی ہوتی ہے۔ اجازت نہ ہونے کی وجہ سے جہاز کو سپرہائی وے 28 کلو میٹر پر روکا گیا ہے۔ موٹروے اور ہائی وے رولز کے مطابق جہاز یا خصوصی حجم کی اشیاء کی منتقلی دن کی روشنی میں کی جاتی ہے۔‘

ترجمان کے مطابق ہائی وے رولز کے مطابق جہاز کو لے جانے والی گاڑی کے آگے اور پیچھے سائڈ گاڑیوں میں خصوصی لائٹس لگی ہوں گی، جہاز کو لے جانے کیلیے این ایچ اے کے اجازت نامے کی تصدیق کے بعد موٹروے پولیس اجازت نامہ جاری کیا۔