ٹرانسپورٹرز کرایوں میں کمی کرنے پر راضی ہوگئے

ٹرانسپورٹرز کرایوں میں کمی کرنے پر راضی ہوگئے

کراچی: پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ بالآخر ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کرنے پر راضی کر لیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی کے ساتھ کرایوں میں کمی لانے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپورٹرز 10 فیصد کرایہ کم کرنے پر راضی ہوئے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے کراچی سے پاکستان بھر چلنے والی بسوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا۔ کراچی سے حیدر آباد اور دیگر شہروں چلنے والی وین بھی کرایہ کم کریں گی۔

اجلاس میں طے ہوا کہ کرایوں میں کمی نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے گا۔ ہر روٹس پر ریجنل اور ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ افسران گاڑیوں کو چیک کریں گے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ کرایوں میں کمی کو یقینی بنایا جائے گا پیٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے گا۔

یاد رہے کہ نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں تقریباً 40 روپے کی بڑی کمی کی گئی جس سے مہنگائی کے ستائے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہونے سے قبل صوبائی اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

صوبائی کے نگران وزرا اعلیٰ نے بھی اس متعلق متعلقہ محکموں کو احکامات دے رکھے ہیں تاکہ مہنگائی کو کنٹرول میں لایا جا سکے۔