کراچی: راولپنڈی سے آنے والے گرین لائن ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر سے 4 بجے کراچی کینٹ پہنچے گی جب کہ قراقرم ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر سے 5 بجے کراچی آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق اندرون ملک سے کراچی آنے والی ٹرینیں کافی لیٹ ہیں جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تیز گام 5 گھنٹے تاخیر سے 3 بجے کراچی کینٹ پہنچے گی، کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر سے 5 بجے کراچی کے پلیٹ فارم پر پہنچے گی۔
ترجمان ریلوے نے بتایا کہ کراچی ایکسپریس 7 گھنٹے تاخیر سے شام 6 بجے کراچی آئے گی، پاک بزنس ایکسپریس کا ساڑھے 6 گھنٹے تاخیر سے ساڑھے 4 بجے کراچی آنے کا امکان ہے، فرید ایکسپریس 7 گھنٹے تاخیر سے ڈھائی بجے کراچی سٹی پہنچے گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایکسپریس ساڑھے 6 گھنٹے تاخیر سے ڈھائی بجے کراچی کینٹ پہنچے گی، رحمان بابا ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر سے 3 بجے کراچی کینٹ آئے گی۔
کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس 2 بجے کے بجائے شام ساڑھے 5 بجے روانہ ہوگی، کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپرس دوپہر 3 بجے کے بجائے ساڑھے 7 بجے چلے گی۔
ترجمان کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپرس 4 بجے کے بجائے شام 6 بجے روانہ ہوگی جب کہ کراچی سے فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس رات ساڑھے 9 بجے منزل کی جانب گامزن ہوگی۔