سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آج پاکستان اور مہمان نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آج پاکستان کا دوسرا امتحان ہوگا، پاکستان اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا، میچ کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔
مختصر دورانیے کے باہمی مقابلوں میں شاہینوں کو واضح برتری حاصل ہے جس میں پاکستان نے 15 میچوں میں فتح حاصل کی جبکہ 10 میں نیوزی لینڈ کامیاب رہا۔
کیوی ٹیم ہوم کنڈیشن میں ہمیشہ سخت حریف ثابت ہوتی ہے مگر پاکستان پہلی فتح کے اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان نے سیریز کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے تھے، جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بناسکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان کا فاتحانہ آغاز
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 78 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔